پشاور،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں بھرتیوں سے متعلق اہم شرط ختم

محمد اعجاز آفریدی
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں تدریسی اور میڈیکل اسٹاف کی بھرتیوں کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے این او سی حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اب مذکورہ دونوں محکموں میں خالی منظور شدہ اسامیوں پر تدریسی اور میڈیکل اسٹاف کی تقرریوں کے لئے محکمہ خزانہ سے این او سی لینا ضروری نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کے تبادلے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق محکمہ صحت کے میڈیکل اسٹاف اور محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تدریسی اسٹاف کی نئی تقرریوں کے لئے محکمہ خزانہ سے این او سی کی شرط ختم کی جاتی ہے۔

مراسلے کےمطابق مذکورہ ہدایات پر تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز بشمول ضم شدہ اضلاع سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Scroll to Top