آئی جی خیبرپختونخوا نے پولیس کے چار افسرا ن کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایس پی روزیہ الطاف کو سی پی او پشاور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی گل نصیب کو اپنے ہی پے اسکیل میں قائم مقام ایس پی کمپلینٹ سیل/پی اے ایس (PAS) پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈی آئی خان ریجن میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت ڈی ایس پی آصف محمود کو قائم مقام ایس پی صدر ڈی آئی خان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹانک میں تعینات قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن خالد محمود کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اب وہ اپنی نئی ذمہ داری کے طور پر قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن ٹنک کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔





