افغان طالبان رجیم کی مبینہ بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی فیصلہ کن کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا اور دشمن کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کے مطابق افغان پوسٹوں سے افغانستان کا جھنڈا احترام کے ساتھ اتارا اور ان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا فخر کے ساتھ لہرا دیا۔
پاک فوج نے جنگ کی حالت میں بھی اپنے پیشہ ورانہ اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر کے عمائدین و تاجروں کی پاک فوج کے ساتھ یکجہتی، ریلی نکالی گئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور سرحدی علاقوں میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔





