پاک فوج کی پیش قدمی، 41‑A ریجمنٹ اور ایس ایس جی افغان چوکی پر پہنچ گئے، جوانوں کا زیر قبضہ گاڑی پر کھڑے ہو کر نعرے بلند

پاکستان آرمی کے انفنٹری 41‑A ریجمنٹ اور سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نے پاک–افغان سرحد سے کافی اندر افغان چوکی پر قبضہ کر لیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوان قبضہ شدہ چوکی اور گاڑیوں کے اوپر کھڑے ہو کر نعرے لگا رہے ہیں اور اپنی ذمہ داری کے ساتھ سرحدی دفاع میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی افغان طالبان کی بلااشتعال سرحدی دراندازی کے جواب میں کی گئی ہے, پاک فوج نے اس پیش قدمی کے دوران دشمن چوکیوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور متعدد سازوسامان پر قبضہ کیا۔

حکام کے مطابق سرحدی جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش قدمی پاک فوج کی سرحدی دفاع کی حکمت عملی اور آپریشن “غضب للحق” کا حصہ ہے، جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا اور دشمن کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔

Scroll to Top