پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق کے تحت سرحدی علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے دشمن کے 41 ٹھکانوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
یہ کارروائیاں چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
پاک فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی اور سیکیورٹی فورسز ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں تاکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان قائم رہ سکے۔
ماہرین کے مطابق اس قسم کی موثر کارروائیاں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے اور علاقے میں استحکام برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔





