قطر کے وزیر توانائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اضافہ ہوا تو خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں اور تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں قطری وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
قطری وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو خلیجی ممالک کو چند ہفتوں میں توانائی کی برآمدات روکنے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے ابھی تک فورس میجر کا اعلان نہیں کیا، امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ بھی ایسا کریں گے، جس کے بعد خلیج کے تمام توانائی برآمد کنندگان کو یہی قدم اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام ہو جائیں تیار؟ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان
قطری وزیر توانائی نے مزید کاہ کہ اگر جنگ فوری طور پر ختم بھی ہو جائے تو قطر کو توانائی کی ترسیل کے معمول کے نظام میں واپس آنے کے لیے ہفتوں یا حتیٰ کہ مہینوں کا وقت درکار ہوگا۔





