رمضان کی خصوصی خریداری کیلئے شہریوں نے بازاروں کا رُخ کرلیا جبکہ کھانے پینے کی اشیااور فروٹ کی قیمتوں نے آنکھیں کھول دیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں سبزیوں کی قیمتیں برقرار ہیں لیکن پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔امرود 250 سے 400 روپے کلو ہوگئے ۔ سیب تین سو روپے کلو ،کینو چھ سو روپے درجن تک پہنچ گئے ۔
ایسی طرح لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 630 روپے کلو اور ٹماٹر پیاز جو کہ روزمرہ کا استعمال ہے کی قیمت دگنی ہوگئی پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے کہ ٹماٹر 100روپے کلو ہوگیا ،کیلئے 300روپے درجن اور سیب 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے ۔
لاہور کی طرح کوئٹہ میں بھی پھلوں کی قیمتوںمیں 30 فیصد تک اضافہ ہوا لاہور ، کوئٹہ کے بعد پشاور میں اسٹرابیری پانچ سو روپے فی کلو اور سیب ساڑھے چار سو روپے فی کلو ہوگئے ۔