خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے افغان مذاکرات کے ٹی او آرز فوری منظور کرنے کا مطالبہ

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق سے افغان مذاکرات کے ٹی او آرز فوری منظور کرنے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھارت سے اسموگ ڈپلومیسی کرسکتی ہیں تو کے پی حکومت کو بھی افغانستان سے بات چیت کا موقع ملنا چاہیے ،

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاق ٹی او آرز کی منظور ی میں مزید تاخیر سے گریز کرے تاکہ صوبائی حکومت دہشتگردی مسئلے پر اقدامات کرسکے ۔

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے جان ومان کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے ۔ بیرسٹر سیف نے خبردار کیا کہ وفاق کی اس دوہری پالیسی سے خیبر پختونخوا میں احساس محرومی میں مزید اضافہ ہورہاہے ،

جو کسی بھی طرح ملک کے مفاد میں بالکل نہیں ۔

Scroll to Top