طورخم بارڈر بندش کی وجہ سے ہزاروں لوگ دونوں ممالک میں پھنس گئے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،تجارت کی بندش کے باعث اربوں کا نقصان ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج کسی بھی وقت دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں مذاکرات متوقع ہیں ۔
کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر آج نویں روز بھی بند جبکہ آمد ورفت معطل ہے ، گذشتہ دنوں حالات اسوقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازعہ علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کررہی تھیں ،
پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا تو افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال جنوری کے مہینے میں بھی طورخم بارڈر ہر قسم کی دوطرفہ تجارت کیلئے بند کردیاگیا تھا۔