پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئےآج بھی 55 پروازیں منسوخ

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئےآج بھی 55 پروازیں منسوخ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان سے مختلف ممالک کے لیے آج بھی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج مجموعی طور پر 55 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں کراچی،لاہور اوراسلام آباد سے روانہ ہونے والی متعدد بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے Doha، Manama (بحرین)، دبئی،ابودبئی اورنجف جانے والی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اسی طرح لاہور سے دوحہ، ابوظہبی، دبئی، جدہ، بحرین اور شارجہ جانے والی 14 پروازیں بھی منسوخی کا شکار ہوئیں۔

دوسری جانب اسلام آباد سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، Dammam، بحرین، Riyadh، جدہ اور شارجہ جانے والی 25 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال اور فضائی حدود سے متعلق حفاظتی خدشات کے باعث پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 39 تک پہنچ چکی ہے، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو مزید پروازیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

Scroll to Top