اسرائیل کو حالیہ دنوں میں اپنے دفاعی نظام میں بڑے چیلنج کا سامنا ہے، بیلسٹک میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز امریکا کو اس صورتحال سے آگاہ کیا۔
امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر اسٹاک پہلے ہی محدود تھا کیونکہ پچھلے موسم گرما میں ایران کے ساتھ لڑائی کے دوران بڑی تعداد میں ان کا استعمال ہو چکا تھا۔
موجودہ تنازع کے دوران انٹرسیپٹرز کا استعمال مزید بڑھ گیا ہے جس سے اسرائیل کے طویل فاصلے کے ہوائی دفاعی نظام پر شدید دباؤ پڑا ہے۔
امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ وہ کئی ماہ سے اسرائیل کی کم صلاحیت سے آگاہ تھے تاہم موجودہ جنگ کے تناظر میں یہ مسئلہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
ایران نے بعض میزائلوں میں کلسٹر بموں کا اضافہ بھی شروع کر دیا ہے جس سے اسرائیل کے محدود انٹرسیپٹر اسٹاک کے جلد ختم ہونے کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین اور دیگر ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ صورتحال ان کے دفاعی نظام کے لیے سنگین چیلنج ہے اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے اس خلا کو دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔





