امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین اور دیگر ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن عالمی سیکیورٹی کے معاملے میں خود کفیل نہیں بلکہ دیگر ممالک حتی کہ چین سے مدد یا بھیک مانگ رہا ہے تاکہ اپنی موجودہ ناکامیوں کو چھپایا جا سکے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی فراہم کردہ سیکیورٹی چھتری میں لاتعداد سوراخ ہیں اور یہ اب تحفظ کے بجائے خطائی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی پالیسیوں نے خطے کے ممالک کو اپنے دفاع اور قومی مفادات کے لیے غیر ضروری خطرات اور دباؤ کا سامنا کروایا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے کے ممالک کو امریکہ کی دھونس یا اس کے دفاعی دعووں پر بھروسہ کرنے کے بجائے خود اپنی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدرنے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں

انہوں نے کہا کہ امریکا کے تحفظات اور توجہ صرف اسرائیل کے مفادات تک محدود ہیں لہٰذا خطے کے ممالک کو اپنی حکمت عملی میں امریکہ کو بے دخل کرنا چاہیے۔

Scroll to Top