طالبان نے القاعدہ اور دیگر دہشتگردوں کو پناہ دے کر افغانستان کو خطرے میں ڈال دیا،احمد مسعود

طالبان نے القاعدہ اور دیگر دہشتگردوں کو پناہ دے کر افغانستان کو خطرے میں ڈال دیا،احمد مسعود

Pakistan SCO Summit 2026

افغان نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے ایک تقریب سے خطاب میں افغان طالبان رجیم پر شدید تنقید کی اور کہا کہ طالبان نے افغانستان کے عوام کو دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں قربان کر دیا ہے۔

احمد مسعود نے الزام لگایا کہ طالبان نے القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جیش العدل، انصار اللہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے افغانستان کو سیکیورٹی اور جیوپولیٹیکل بحران میں دھکیل دیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستانی فوج کی جانب سے افغان سرزمین پر حملے بھی طالبان کی لاپرواہی اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا بحران اور ماضی کے تمام بحرانوں کی جڑ طالبان ہیں، جنہوں نے برسوں سے مختلف دہشت گرد گروہوں کو شیلٹر اور سپورٹ فراہم کر کے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے کو بھی خطرات میں مبتلا کر دیا ہے۔ احمد مسعود کے مطابق، آج جو جنگ اور موجودہ صورتحال پیدا ہوئی ہے، وہ طالبان کی غیر دانشمندانہ کارروائیوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top