سانحہ باجوڑ: فوری تعزیتی بیان دینے پر وفاق کا شکریہ، صوبائی حکومت کی خاموشی پر باجوڑ پریس کلب کا اظہارِ افسوس

صدر باجوڑ پریس کلب نے کہا ہے کہ اتور کو باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ ایک مقامی گھر پر آ گرا۔

اس المناک واقعے کے نتیجے میں چار بھائی شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیاہم اس بزدلانہ اور دردناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس سانحے پر فوری طور پر اپنا مؤقف پیش کیا اور تعزیتی بیان جاری کیا تاہم یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تعزیتی بیان سامنے نہیں آیا، جو نہ صرف قابلِ تشویش بلکہ باعثِ افسوس بھی ہے۔

باجوڑ پریس کلب کی جانب سے ہم واضح طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: مقامی سکیورٹی کمانڈر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ہمدردی کا اظہار کیا

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افواجِ پاکستان ہمارے ان بے گناہ بھائیوں کے خون کا حساب ضرور لے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

Scroll to Top