اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت مزید ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : قانونی سونے کی نقل و حرکت پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ، جیولرز کو خصوصی کارڈ جاری ہوں گے
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 10 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 69 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 396 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔





