طالبان نے خود بحالی مرکز کو آگ لگا کر پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش کی، افغان صحافی احمد شریف زاد کا تہلکہ خیز انکشاف، مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

طالبان نے خود بحالی مرکز کو آگ لگا کر پاکستان پر الزام تراشی کی کوشش کی، افغان صحافی احمد شریف زاد کا تہلکہ خیز انکشاف، مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

افغانستان کے نوجوان صحافی اور سیاسی تجزیہ نگار احمد شریف زاد نے ایک تہلکاخیز آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں واضح طور پر سنائی دیتا ہے کہ طالبان نے خود بحالی کے مرکز کو آگ لگائی تاکہ پاکستان پر الزام تراشی کی جا سکے۔

عینی شاہدین کے مطابق، پاکستانی طیاروں نے طالبان کے محکمہ دفاع کے ایئر فورس یونٹ اور پرچیزنگ ڈائریکٹوریٹ کو نشانہ بنایا، جو سابق امریکی ’فینکس کیمپ‘ (Phoenix Camp) کے مقام پر واقع تھا۔

احمد شریف زاد نے اپنے پیغام میں کہا:”ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستانی طیاروں نے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کو خود طالبان نے آگ لگا دی۔”

اطلاعات کے مطابق، طالبان نے اس واقعے کا پروپیگنڈا تیار کیا تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ تاہم، عینی شاہدین اور میڈیا رپورٹس نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے اور واضح کیا کہ بحالی مرکز محفوظ رہا، اور آگ کے اثرات محدود تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کا یہ اقدام عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے اور پاکستان پر الزام لگانے کی ایک سازش تھی، جو اب حقیقت پر مبنی شواہد اور عینی مشاہدات کی روشنی میں بے نقاب ہو چکی ہے۔

Scroll to Top