خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی، رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں وقفہ وقفہ سے جاری موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں چھتیں منہدم ہونے اور دیواریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو چکے ہیں

پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 5 روز کے دوران وقفے وقفے سے جاری بارشوں کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی جاری رپورٹ کے مطابق 4 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 بچے، 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 14 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 10 جزوی اور 3 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔

بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے اضلاع ہری پور، بٹگرام، باجوڑ ،اپر و لوئر کوہستان، دیر، ہنگو، خیبر اور تور غر میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش اور برفباری کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top