خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا تمام عملہ تبدیل،وجہ سامنے آگئی

شیراز احمد شیرازی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سخت انتظامی ایکشن لیتے ہوئے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تعینات تمام افسران اور عملے کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا ہاؤس میں تعینات 153 پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا کر تبادلے کر دیے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اس بڑی تبدیلی کی وجہ سیکیورٹی اور رازداری کے مسائل کو قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ کا موقف ہے کہ ہاؤس سے اہم سرکاری معلومات اور خبریں لیک ہو رہی تھیں جس کے باعث ریسپشنسٹ، ٹیلی فون آپریٹرز اور دیگر انتظامی ملازمین کو ہٹانا ناگزیر ہو گیا تھا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہٹائے گئے ملازمین پر سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سپورٹ کرنے اور ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کا الزام ہے

انتظامی ردوبدل کی اس لہر میں خیبر پختونخوا ہاؤس کے کمپٹرولر (Comptroller) محمد طفیل اور مختلف ہاؤس کیپرز کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top