خیبرپختونخوامیں بارش وبرفباری کا سلسلہ جاری ہےجس کی وجہ سے پارہ نقطہ انجماد سے گر گیا
۔گلیات میں بارش اور برفباری جاریہے چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے ملک کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی بارش کی وجہ سے ٹھنڈ پڑھ گئی ہے ۔برفباری کا سلسلہ ملک کوہسار مری میں تھم گیا ہے
تاہم اس سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہاہے ایک فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے بعض مقامات پر راستے بند ہیں ، خیبرپختونخوا اسلام آباد اور گلگت بلتستان سمیت بالائی او وسطی پنجاب میں بھی بارش ہوئی ،لہہ میں سب سے زیادہ سردی پڑ رہی ہے
، یہاں پارہ منفی 7 ،کالام ، کوئٹہ ،زیارت میں منفی 4 ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ مالم جبہ ، مری میں منفی 3 استور اور پارہ چنار میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، بالائی علاقوں کی متعدد سڑکیں بند ہیں ۔