سلمان علی خان
ضلع بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





