پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون بپی ایوانِ بالا پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون بپی ایوانِ بالا پہنچ گئے، چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے ، عوان عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئی خاص نہیں بس 12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت خراب ہوئی ،باقی سب ٹھیک ہے آپ کو اندازہ ہے صحافی کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ڈالا سفید رنگ کا تھا ۔

بعدازاں عون عباس بپی نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اُٹھالیا ان کے علاوہ نومنتخب سینیٹر اسد قاسم نے بھی رکنیت کا حلف اُٹھالیا ،حلف برداری کے بعد شیری رحمن نے وقفہ سوالات موخر کرنے کی تحریک پیش کی ، جسے ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

Scroll to Top