ٹل پاراچنار واحد مین سڑک اور پاک افغان خرلاچی بارڈر گزشتہ 160 روز سے ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند راستوں کی طویل بندش کے باعث معاملات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود پاراچنار شہر سمیت سو سے زیادہ دیہات محاصرہ میں ہیں ۔ اشیائے ضروریات زندگی ناپید ، میسر اشیاء کی خریداری مہنگے داموں میں جاری ہے ۔
راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا ساتویں روز بھی جاری دھرنا میں کثیر افراد کی شرکت ، مطالبات نہ ماننے تک دھرنا جاری جب تک ٹل پاراچنار مین شاہراہ ہو عام آمد و رفت کیلئے نہیں کھل جاتا تب تک دھرنا جاری رہے گا ۔
پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے کوششیں جاری ہیں ، ضلعی انتظامیہ ضلع کرم کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد جاری ہے ۔اپر کرم اور لوئر کرم کے متحارب فریقین کے اب تک 282 مورچے مسمار ہوچکے ہیں۔