فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں خطے میں کشیدگی میں کمی، امن و استحکام کے فروغ اور مغربی ایشیا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے متعلق سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر موجود ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری تناؤ کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران پہنچے تھے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں اور وہ ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں امریکا کے ساتھ جاری تنازعات میں کمی کے امکانات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

Scroll to Top