خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چار روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں منگل 26 مئی سے جمعہ 29 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور ریسکیو ادارے اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق خدمات انجام دیتے رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جبکہ سندھ حکومت بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کر چکی ہے۔





