چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 90 تک جا پہنچی ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر چینگ ژی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام اس وقت پیش آیا جب زیرِ زمین گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
ابتدائی اطلاعات میں 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی تاہم بعد ازاں چینی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کر دی۔
حادثے کے وقت کان میں 247 مزدور کام کر رہے تھے, لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی کوئلے کی کان میں دھماکہ، 82 جانیں ضائع ہوگئیں
چینی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔





