ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگہ گلی سے افسوسناک خبر، گاڑی کھائی میں جا گری

حمد اللہ خان

ایبٹ آباد: ڈونگہ گلی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 55 سالہ ولید، 32 سالہ زاہد اور 28 سالہ علیمہ شامل ہیں، جو لاہور کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں منشیات کے خلاف بڑا آپریشن، گاڑی سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر کھائی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے آر ایچ سی نتھیاگلی منتقل کر دیا۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے مشکل اور دشوار گزار علاقے کے باوجود بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے کہا ہے کہ ادارہ ہر قسم کی ایمرجنسی میں عوام کو فوری اور مؤثر امداد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top