کرم،صدہ میں مکان گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک دو منزلہ کچا مکان اچانک منہدم ہو گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق رہائشی مکان اچانک گرنے کی وجہ سے گھر میں موجود تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملبے تلے دبنے کے باعث دو خواتین اور ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو ملبے سے نکال کر تحصیل ہسپتال صدہ منتقل کر دیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top