پی ٹی آئی کے بھگوڑے قاسم سوری اور دیگر کئی رہنمائوں کی جانب سے ایک جھوٹی ویڈیو پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور اس کی لوکیشن بھی مظفرآباد بتائی جا رہی ہے، مظفرآبا دمیں بیٹھا شرپسند بتا رہا ہے کہ راولاکوٹ میں سیکڑوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم شخص کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں راولاکوٹ میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور فائرنگ کے دعوے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتا اور عوام کو احتجاج اور ردعمل کے لیے متحرک کرنے کی اپیل کرتا دکھائی دیتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے وسیع پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جبکہ اس کی لوکیشن کے حوالے سے بھی مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ سکیورٹی حکام کا مؤقف ہے کہ ویڈیو میں کیے گئے متعدد دعوے زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
First of all in the video the person is talking about Rawalakot and Sur i is giving caption of Muzaffarabad.
Secondly it June and no one wears jacket in Rawalakot and the person in the video is wearing a jacket.
This video is from northern Europe and part of PTI cinematic… https://t.co/qQtP2RcBAr pic.twitter.com/yle8djRwRs— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) June 7, 2026
اعلیٰ سکیورٹی ذرائع کے مطابق راولاکوٹ شہر میں رات ساڑھے آٹھ بجے کے بعد صورتحال مکمل طور پر معمول کے مطابق رہی اور اس دوران کسی قسم کی فائرنگ یا ہنگامہ آرائی پیش نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں نہ کرفیو نافذ کیا گیا اور نہ ہی کسی بڑے تصادم کی اطلاع موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : راولا کوٹ واقعہ پرامن احتجاج نہیں بلکہ منظم دہشتگردانہ کارروائی ہے، آئی جی آزاد کشمیر
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ جھڑپوں کے دوران پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار متاثر ہوئے، جن میں ایک سب انسپکٹر سمیت متعدد اہلکار زخمی اور بعض شہید ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے وسیع جانی نقصان کے دعووں کی تصدیق نہیں ہوئی۔
راولاکوٹ لہو لہان، ہر طرف خاموشی اور لاشیں ہی لاشیں ہیں۔💔#RightsMovementAJK #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLawpic.twitter.com/fCgs3xHeZI
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) June 7, 2026
ذرائع نے الزام عائد کیا کہ بعض سیاسی اور دیگر عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال قابو میں ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔





