اتوار کی شب انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں افغانستان کے صوبوں پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں موجود دہشت گرد گروہوں سے منسلک اہداف کو ٹارگٹ کیا گیا۔
کارروائی کے دوران جماعت الاحرار اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے وابستہ ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں موجود دہشت گرد عناصر اور ان کے اسلحہ و گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انتہائی درست اور مؤثر انداز میں انجام دی گئی، جس کا مقصد سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران متعدد اہم اہداف کو مکمل طور پر ناکارہ بنایا گیا جبکہ دہشت گردوں کے مواصلاتی اور لاجسٹک نیٹ ورک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں انٹیلی جنس بنیادوں پر آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ دہشت گرد عناصر کی سرحد پار محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کیا جا سکے۔





