کون کرے گا عمران خان سے ملاقات ؟ فہرست تیار ، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

کون کرے گا عمران خان سے ملاقات ؟ فہرست تیار ، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کا دن، 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو ارسال، بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج (منگل) اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مقررہ دن ہے، جس کے لیے چھ وکلا پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے جمع کرائی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، نعیم پنجوتھہ، راجہ یاسر، میاں حسن شکیل اور میاں عرفان بشیر کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔ ملاقات کے پیشِ نظر جیل انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن کے موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی معمول سے زیادہ سخت رکھی جاتی ہے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔

Scroll to Top