اسلام آباد، وزارتِ داخلہ میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم کانفرنس، نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے پر زور

وزارتِ داخلہ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے امور سے متعلق ایک اہم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف اضلاع کے نمائندوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ضلع صوابی کی نمائندگی یوتھ منسٹر توقیر عباس نے کی، اجلاس کے دوران صوبے کے نوجوانوں کو درپیش مسائل، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مؤثر اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر شرکاء نے خیبر پختونخوا میں جاری لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا اور توانائی بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کرپشن کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

Scroll to Top