امریکی اور روسی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مختلف اہم عالمی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے موقع پر صدر ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل گفتگو ہوئی۔

بات چیت کے دوران یوکرین تنازع، ایران کی صورتحال اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی بحالی سمیت اہم معاملات زیرِ غور آئے۔

کریملن کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ بندی اور مسئلے کے پرامن حل کے لیے ثالثی میں کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: ماسکو اور بیجنگ کا اتحاد!روسی صدر کا دورہ چین، صدر شی جن پنگ سے آج اہم ملاقات

مزید بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ثالثی کے حوالے سے ماسکو کا دورہ کریں گے۔

کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے روس کے بنیادی مؤقف کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا۔

Scroll to Top