ٹی20 ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں، فائنل کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
آسٹریلیا کی ویمن ٹیم اب تک ریکارڈ 6 مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ایک بار یہ ٹائٹل جیت چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دی اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔





