ویمنز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 129 رنز ہی بنا سکی، جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین برٹس 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ لورا وولوارڈٹ نے 17 اور ٹریون نے 12 رنز بنائے۔
انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر
انگلینڈ ویمن ٹیم اب اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں آسٹریلیا ویمن ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔





