خیبرپختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس 6 جولائی بروز پیر دوپہر 2 بجے اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس کے لیے باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں وقفہ سوالات، توجہ دلاؤ نوٹس اور مختلف قراردادیں پیش کی جائیں گی، جبکہ ایوان میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش ہوں گی۔
اسمبلی اجلاس میں بجٹ 2026 سے متعلق اہم امور پر بھی غور کیا جائے گا اور متعدد ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
اہم قانون سازی میں خیبرپختونخوا اسٹامپ (ترمیمی) بل 2026 اور خیبرپختونخوا فِسکل رسپانسبلٹی اینڈ ڈیبٹ مینجمنٹ (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔
اسی طرح ہندو میرج (خیبرپختونخوا ترمیمی) بل 2026 اور خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل 2026 بھی ایوان کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں کیلاش میرج بل 2026 پیش، اہم نکات سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کالاش میرج بل 2026 بھی منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر اہم قانون سازی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں مختلف محکموں کی رپورٹس، کمیٹی سفارشات اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔





