بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا

کون کرے گا عمران خان سے ملاقات ؟ فہرست تیار، شامل افراد کے نام سامنے آگئے

اڈیالہ جیل میں آج بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا مقررہ دن ہے، جس کے لیےپی ٹی آئی کی جانب سے چھ رکنی وفد کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے نامزد وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، فتح اللہ برقی، حسنین مرتضیٰ سنبل اور شہباز احمد سیال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کئی روز کی شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی اجازت ملنے کے بعد وفد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرے گا، جس کے دوران قانونی امور، جاری مقدمات اور پارٹی سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، تاہم ان کی ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جیل انتظامیہ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

Scroll to Top