اسپین نے بیلجیئم کا سفر تمام کر دیا، سیمی فائنل میں دھواں دار انٹری

لاس اینجلس: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بیلجیئم کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنل میں اسپین نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 30ویں منٹ میں فیبیان کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔

تاہم بیلجیئم نے بھی بھرپور جواب دیتے ہوئے 41ویں منٹ میں ڈی کیٹالا کے ذریعے گول اسکور کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

یہ رواں ٹورنامنٹ میں پہلا موقع تھا کہ اسپین کے خلاف کسی ٹیم نے گول اسکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی دارالحکومت میں رحمت کی برسات، موسم نے کروٹ بدل لی

میچ کے آخری لمحات میں اسپین نے فیصلہ کن حملہ کیا اور 88ویں منٹ میں مرینو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی دوسری ٹیم بن گئی، جبکہ اس سے قبل فرانس بھی آخری چار ٹیموں میں اپنی جگہ یقینی بنا چکا ہے۔

Scroll to Top