حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار، اسپیکر آفس میں بیٹھک کب ہوگی؟

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے پیش رفت سامنے آگئی ہے، دونوں جماعتوں نے آج اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں مذاکرات کے لیے بیٹھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ پیش رفت نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آئی، جہاں وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وہ آج ہی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کریں گے کہ تحریک انصاف کے ساتھ فوری طور پر مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفقت عباس اعوان نے پروگرام میں ہی مذاکرات کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کی سینئر قیادت، محمود خان اچکزئی اور راجا ناصر عباس کو ساتھ لے کر اسپیکر آفس یا کمیٹی روم نمبر پانچ، جہاں بھی کہا جائے گا، مذاکرات کے لیے پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں فرسٹ کلاس معیار کا ایک بھی کرکٹ اسٹیڈیم نہیں، فیصل کریم کنڈی

شفقت عباس اعوان نے پروگرام کے میزبان حامد میر کو اس اتفاق رائے کا گواہ بھی بنایا۔

سیاسی حلقوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے اس ممکنہ آغاز کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ ملاقات میں سیاسی معاملات اور باہمی اختلافات پر بات چیت کا امکان ہے۔

Scroll to Top