حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 20 روپے 56 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 307 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا،جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : انتظامی نظام ختم نہیں، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ری سیٹ کرنے کی ضرورت ہے، محسن نقوی
دوسری جانب گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔





