پاکستان ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کا کھیل خم

ٹرینیڈاڈ:خراب روشنی کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم  ہوگیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث قبل از وقت ختم کر دیا گیا۔

کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیویم ہوج 83 اور شائی ہوپ 39 رنز کے ساتھ کریز پر موجود اور ناٹ آؤٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا چیمپئنز لیگ کی تیاریاں مکمل، عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ کا بڑا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے محمد عباس نے 2 جبکہ عامر جمال نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔

Scroll to Top