اخونزدہ فضل حق
مردان میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل نے مقامی ڈرگ انسپکٹر کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک فرٹیلٹی انسٹیٹیوٹ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بھارتی ادویات برآمد کر لیں۔
برآمد شدہ ادویات میں یوفولیٹروپن (Urofollitropin) اور سیٹروریلکس ایسیٹیٹ 0.25 ملی گرام (Cetrorelix Acetate 0.25mg) انجیکشنز سمیت دیگر مشتبہ ادویات شامل ہیں۔
ڈرگ انسپکٹرز نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر تمام برآمد شدہ ادویات کے نمونے کیمیائی تجزیے کے لیے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) بھجوا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صارفین کیلئے بری خبر،ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ
حکام کے مطابق لیبارٹری کی تفصیلی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔





