پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر ملک بھر میں جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ اس پیش رفت نے آئندہ جشنِ آزادی کی رونقوں کو بھی دوبالا کر دیا ہے۔
اس تاریخی سنگِ میل کی خوشی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں کو شاندار انداز میں سجایا گیا ہے۔
شاہراہوں، چوراہوں اور اہم سرکاری و عوامی مقامات پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کی تصاویر، پرچم اور بینرز نمایاں طور پر آویزاں کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں نصب ڈیجیٹل اسکرینز پر “امن، سلامتی اور استقامت” کی ٹیگ لائن اور خوبصورت پیغامات نمایاں طور پر دکھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی معاہدہ: بھارت نے بھی پاک سعودی ترکیہ اتحاد کی اہمیت تسلیم کر لی
سیکیورٹی اور سفارتی ماہرین کے مطابق، یہ سہ فریقی معاہدہ نہ صرف تینوں اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں پائیدار امن، ثبات اور اجتماعی سلامتی کی ضامن ثابت ہوگا۔





