روس اور یوکرین کے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات

روس اور یوکرین کے ایک بار پھر ایک دوسرے پر میزائل و ڈرون حملوں کے الزامات

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے علاقوں پر شدید میزائل و ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔

ماسکو/کیف:یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے اوڈیسا کی بندرگاہ کو نشانہ بنا کر عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، خارکیف میں روسی حملے سے ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔

اوڈیسا میں بھی درجنوں ڈرونز اور میزائل گرائے گئے، جن کے حملوں میں تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہوئے، صدر زیلنسکی کے مطابق اوڈیسا کی بندرگاہ یوکرین کی زرعی برآمدات کے لیے انتہائی اہم ہے اور روسی حملوں کا مقصد ملک کو بحیرہ اسود سے کاٹنا ہے۔

دوسری طرف، روس کے سرحدی علاقے بیلگورود کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ یوکرین نے روس کی جنگی آمدنی کو نقصان پہنچانے کے لیے بحیرہ اسود میں موجود روسی تیل بردار اور تجارتی جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Scroll to Top