مکہ دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں، احسن اقبال

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں، جماعتیں ایسے وقت میں ہنگامے اور دھرنے دے کر کس کا ایجنڈا پورا کر رہی ہیں۔

شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان میں سازش کے تحت حالات کو خراب کیا جارہا ہے

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے دشمنوں کی نیندیں اڑادی ہیں،  ایک طرف دہشت گردی کا شور، دوسری طرف لانگ مارچ، یہ کس کا ایجنڈا ہے؟

 یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، حملے کی صورت میں اجتماعی دفاع کا حق حاصل ہوگا، اسحاق ڈار

 

انہوں نے کہا کہ جماعتیں ایسے وقت میں ہنگامے اور دھرنے دے کر کس کا ایجنڈا پورا کر رہی ہیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فساد پھیلانا پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان کے مفاد میں ہے۔

Scroll to Top