شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 8 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ​پاک فضائیہ اور افواج پاکستان کا سرحد پار دہشت گردوں پر بھرپور حملہ، پکتیکا اور قندھار میں ٹھکانے تباہ

ذرائع کے مطابق خوارج نے سکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہارت سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی فورسز خیبر پختونخوا سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top