کوہاٹ واقعہ

ٹانک: بائی پاس کے قریب جوہڑ میں ڈوب کر دوبچے جاں بحق

ضلع ٹانک کے علاقے بائی پاس کے قریب پانی کے گہرے جوہڑ میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے دوبچے جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کی عمریں 8سے 10سال کے درمیان ہے اور ان کا تعلق نزدیک واقع گاؤں گرہ بلوچ سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں : ایل آر ایچ پشاورمیں ایکسرے کے لیے طویل قطاریں، مریض اور تیماردار شدید پریشان

حادثے کی خبر پھیلتے ہی گرہ بلوچ اور ملحقہ علاقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی اور فضا سوگوار ہو گئی جبکہ معصوم بچوں کے گھروں میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے اور اہلِ خانہ شدید صدمے سے نڈھال ہیں۔

Scroll to Top