مردان: شیر گڑھ کے علاقے شیخانوں کلے میں گھر کے اندر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، جہاں متاثرہ خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد خاتون کی موت کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی: دریائے سندھ حادثہ، لاپتہ افراد کی تلاش پانچویں روز بھی جاری
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی، جبکہ خاتون کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔





