شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رات بھر کیا ہوا؟ تفصیلات جانیں

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں رات بھر کیا ہوا؟ بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم خبر آئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی پر پہلے طبی معائنہ کیا گیا، ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور رپورٹس کا جائزہ بھی لیا۔

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل اور بہن ڈاکٹر عظمیٰ بھی اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اندر موجود تھے۔

عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے قبل اڈیالہ کے اردگرد سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، پولیس نے اطراف کی تمام دکانیں جبکہ اندھیرے کیلیے اردگرد لگی لائٹس بھی بند کرادیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس سکواڈ کی دو گاڑیاں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج و میڈیکل سہولیات کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے مقررہ حصے کو سب جیل قرار دینے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات کو احکامات موصول نہیں ہوئے۔

جیل ذرائع کے مطابق کسی بلڈنگ کو سب جیل قرار دینے و عملہ تعینات کرنے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے احکامات ضروری ہیں، ابھی تک محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کو ایسے کسی قسم کے احکامات نہیں ملے نہ ہی اس کا علم ہے۔

Scroll to Top