ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے کے پانچویں میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دیدی ۔
یو اے ای میں جاری ایونٹ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا،
گرین شرٹس کی جانب سے منیبہ علی نے ذمہ دارانہ اور بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو قابلِ دفاع پوزیشن میں پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 84 رنز ہی بنا سکی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی 2026 کی چیمپئن بن گئی
تھائی لینڈ کی طرف سے چنیدا 25 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں، پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سعدیہ اقبال نے نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے تین جبکہ طوبیٰ حسن نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
میچ میں شاندار نصف سنچری سکور کرنے پر منیبہ علی کو بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) کا حقدار قرار دیا گیا۔





