وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کی جانب مسلح گروہوں کو لانے کی کوشش کر سکتی ہے۔
اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسے افراد کو بھی احتجاج میں شامل کرسکتی ہے جو سیاسی کارکن نہیں ہیں، 27 ستمبر کا احتجاج دوسرا 9 مئی کرنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ضمانت دیں کہ احتجاج میں کوئی مسلح شخص شامل نہیں ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی مسلح افراد لائے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کے مقصد سے آگاہ کرنا چاہیے اور دھرنے کے معاملے پر حکومت سے بات چیت کرنی چاہیے۔ ریڈ زون میں کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جو قرار داد سندھ اسمبلی نے منظورکی ویسی ہی قرار دادیں پہلے بھی منظور ہوچکی ہیں، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر تمام معاملات طے کیے جائیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کو احتجاج سے پہلے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو مختلف سیاسی صورتحال کا سامنا ہے اور احتجاج کے نام پر تشدد یا 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو احتجاج کے آئینی حق کے ساتھ قانون کی پاسداری بھی یقینی بنانا ہوگی۔





